اسلام آباد: حکومت نے بجلی صارفین پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی ہے۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) میں درخواست دائر کی ہے، جس میں گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے سیکیورٹی ڈپازٹ ریٹس میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پولیو مہم کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت اجلاس
یہ درخواستیں پیسکو، میپکو، گیپکو، لیسکو، فیسکو، حیسکو، کیسکو اور ٹیسکو کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔
کمپنیوں کا کہنا ہے کہ بجلی کے تمام کیٹیگریز کے ٹیرف میں نمایاں اضافہ ہوچکا ہے، اور موجودہ سیکیورٹی ڈپازٹ ریٹس ڈسکوز کو ممکنہ ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے ناکافی ہیں۔
کمپنیوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سیکیورٹی ڈپازٹ کو ایک ماہ سے بڑھا کر ڈھائی یا تین ماہ کے برابر کیا جائے۔ نیپرا اس معاملے پر سماعت 11 فروری کو کرے گی۔
