ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی جانب ہوائی فائرنگ کے خلاف مہم میں لائیسینس یافتہ اسلحہ ہولڈرز کے Weapons تھانہ جات میں امانتاً جمع کرلیے گئے

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

مورخہ : 31 دسمبر 2023

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی جانب ہوائی فائرنگ کے خلاف مہم میں لائیسینس یافتہ اسلحہ ہولڈرز کے Weapons تھانہ جات میں امانتاً جمع کرلیے گئے

جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ کی ہدایات پر تمام تھانہ جات ڈسٹرکٹ سینٹرل نے اسلحہ ہولڈرز سے رابطہ کرکے ان سے انکا لائیسینس یافتہ اسلحہ تھانے میں امانتاً جمع کروایا ہے جو اگلے دن 1 جنوری کی شام انہیں واپس کردیا جائے گا

ہوائی فائرنگ سے روک تھام کیلئے آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نیو ائیر نائٹ پر عوام کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے عوام سے ہوائی فائرنگ سے اجتناب اور ایسے اشخاص کی نشاندہی کی درخواست کی گئی. ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف اقدامِ قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!