عام انتخابات ایم کیو ایم نے انتخابی منشور کا ابتدائی خاکہ تیار کرلیا
کراچی(ویب ڈیسک تشکُّر نیور )عام انتخابات میں اپنا منشور پیش کرنے کے لیے ایم کیو ایم نے انتخابی منشور کا ابتدائی خاکہ تیار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی جانب سے انتخابی منشور سے متعلق رابطہ کمیٹی کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور ایم کیو ایم کے تیار کردہ منشور پر تمام رہنماؤں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
منشور میں صحت،تعلیم، سیاحت اور غربت کے خاتمے سے متعلق تجاویز دی گئیں ہیں جبکہ بین الاقوامی تعلقات کو بہتر کرنے سے متعلق بھی تجایز دی گئیں ہیں۔
انتخابی منشور میں انسانی حقوق،میڈیا کی آزادی اور کرپشن کے خاتمے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم عام کرنے کا ذکر کیا گیا ہے۔
منشور میں موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کی تجاویز بھی دی گئیں ہیں جبکہ توانائی کے بحران سے نمٹنے اور صنعت و تجارت کو فروغ دینے کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ متعدد بڑی سیاسی جماعتیں- مسلم لیگ ن، جے یو آئی اور پی ٹی آئی اپنا منشور تاحال پیش نہیں کر سکی ہیں۔