غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورک بے نقاب، ایف آئی اے کی بڑی کارروائی

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے۔ جیولری کاروبار کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کے خلاف یہ کارروائی کی گئی۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا 4 لین کراچی سے حیدرآباد ہائی وے کو 6 لین میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا آغاز

ایف آئی اے کی ٹیم نے کھارادر گولڈ مارکیٹ میں واقع گولڈ شاپ پر چھاپہ مارا اور ایک ملزم بلال احمد کو گرفتار کیا۔ ملزم سے 13000 امریکی ڈالر، 7000 یو اے ای درہم، 6000 سعودی ریال اور 1000 کینیڈیئن ڈالر برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ ملزم کے قبضے سے 1 کروڑ 2 لاکھ روپے اور موبائل فون سمیت غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا۔

یہ کارروائی ایف آئی اے کراچی زون کے ڈائریکٹر کی ہدایت پر خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے بارے میں حکام کو مطمئن نہ کر سکا، اور اس کے خلاف مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

58 / 100 SEO Score

One thought on “غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورک بے نقاب، ایف آئی اے کی بڑی کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!