گڈو پاور ہاؤس میں آتشزدگی، سندھ، پنجاب، بلوچستان کے کئی شہروں میں بجلی معطل

گڈو پاور ہاؤس میں آتشزدگی، سندھ، پنجاب، بلوچستان کے کئی شہروں میں بجلی معطل

ْ500 کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں دھماکا ہوا تھا، فنی خرابی شدید دھند کے باعث پیش آئی، حکام

کراچی/لاہور(تشکُّر نیوز) گڈو تھرمل پاور ہائی ٹرانسمیشن کے سوئچ یارڈ میں فنی خرابی کے باعث آگ لگ گئی جس سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے کئی شہروں میں بجلی معطل ہو گئی

گڈو تھرمل پاور ہاؤس حکام کے مطابق500 کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں دھماکا ہوا تھا، فنی خرابی شدید دھند کے باعث پیش آئی۔حکام نے بتایا کہ آگ پر فوری قابو پا لیا گیا ہے تاہم آگ لگنے سے 500 کے وی کی 3 لائنیں ٹرپ کر گئی ہیں۔ آخری اطلاعات تک گرڈ اسٹیشن میں مرمتی کام جاری تھا۔گڈو تھرمل حکام کے مطابق فنی خرابی سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، جسے بحال کرنے کے لیے کوشش جاری ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!