کراچی: میٹھادر پولیس کی کامیاب کارروائی، ماروان گروہ کے 3 کارندے گرفتار

کراچی پولیس نے میٹھادر میں رات گئے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ماروان گروہ کے 3 کارندوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کامیاب کارروائی، سری لنکن باشندہ گرفتار

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد علی، محمد سکندر، اور زبیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ملزمان سے 3 پستول بمعہ راؤنڈز اور 2 موٹر سائیکلز برآمد کی گئیں۔

ملزمان کا طریقہ واردات:

گروہ کا ایک ساتھی بینک کے اندر بڑی رقم لے کر نکلنے والے شہریوں پر نظر رکھتا تھا۔

دیگر ساتھی بینک کے باہر انتظار کرتے اور موقع پاتے ہی شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیتے۔

ملزمان راہ چلتی خواتین سے زیورات چھیننے اور اسٹریٹ کرائمز میں بھی ملوث تھے۔

واردات کے دوران شہریوں پر فائرنگ کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے تھے، جس کے باعث کئی شہری زخمی ہو چکے ہیں۔

ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ:
محمد علی:

مقدمہ نمبر 101/2019 (دفعہ 23(I)A – CTD)

مقدمہ نمبر 1074/2021 (دفعہ 23(I)A – تھانہ شاہراہ فیصل)

مقدمہ نمبر 559/2021 (دفعہ 397/34 – تھانہ شریف آباد)

مقدمہ نمبر 374/2022 (دفعہ 6/9C – تھانہ جمشید کوارٹر)

زبیر:

مقدمہ نمبر 128/2020 (دفعہ 23(I)A – تھانہ CTD)

مقدمہ نمبر 425/2020 (دفعہ 6/9B – تھانہ ملیر سٹی)

مقدمہ نمبر 624/2021 (دفعہ 23(I)A – تھانہ سائیٹ A)

مقدمہ نمبر 277/2022 (دفعہ 23(I)A – SIU)

محمد سکندر:

مقدمہ نمبر 623/2024 (دفعہ 23(I)A – تھانہ سائیٹ A)

مقدمہ نمبر 668/2024 (دفعہ 353/324/186 – تھانہ بوٹ بیسن)

مقدمہ نمبر 669/2024 (دفعہ 23(I)A – تھانہ بوٹ بیسن)

مقدمہ نمبر 186/2023 (دفعہ 23(I)A – SIU)

مقدمہ نمبر 278/2022 (دفعہ 23(I)A – SIU)

مزید کارروائی:

ملزمان کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور دیگر قانونی کارروائی جاری ہے۔

پولیس ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں مصروف ہے۔

10e5e1cf 6fb6 45f4 8396 2802176e2078 a7ec0086 c665 43ab 9005 af3861f802d3

61 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: میٹھادر پولیس کی کامیاب کارروائی، ماروان گروہ کے 3 کارندے گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!