پاکستان ریلوے کا بڑا قدم: کراچی میں خصوصی فریٹ کوریڈور کا منصوبہ

پاکستان ریلوے نے کراچی پورٹ سے پپری تک ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور (DFC) کے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا اور سڑکوں کی حفاظت کو بہتر بنانا ہے۔ یہ منصوبہ ڈی پی ورلڈ، این ایل سی، اور پاکستان ریلوے کے مشترکہ تعاون سے سرمایہ کاری کے تحت مکمل کیا جائے گا۔
آرمی چیف کا ملک میں امن خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان

یہ منصوبہ پاکستان میں جدید، محفوظ اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے نظام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے کارگو ٹرانسپورٹیشن کا عمل زیادہ مؤثر ہوگا اور یہ ملکی معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ خطے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

اس اہم منصوبے کی تقریب کا انعقاد ڈی پی ورلڈ کے دفتر میں کیا گیا، جہاں این ایل سی کے برگیڈیئر، ڈی پی ورلڈ کے ڈائریکٹر، اور ریلوے کراچی ڈویژن کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ جناب محمد ناصر خلیلی نے شرکت کی۔ تقریب میں ڈپٹی ڈویژنل سپریٹنڈنٹ محمد فرحان اعوان اور ڈی ٹی او پورٹ اسحاق بلوچ بھی موجود تھے۔

تقریب کے دوران شرکاء نے اس منصوبے کو کراچی اور پاکستان کے لیے ایک مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ کوریڈور نہ صرف ٹریفک کے مسائل کم کرے گا بلکہ ملک کی مجموعی لاجسٹک کارکردگی میں بھی اضافہ کرے گا۔

80b39e6e 9894 4e1e a27b 6284d4050458

754f594c 6a20 43f8 a0cb e70de20854cb f63f97ac 9868 4c18 b5c6 dd6e2253dbac 7b627381 a4ac 40cd 8049 1e6706d49a98

67 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان ریلوے کا بڑا قدم: کراچی میں خصوصی فریٹ کوریڈور کا منصوبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!