کراچی ٹاؤن چیئرمین صفورا راشد خاصخیلی اور ایکسی این امداد سولنگی پر بھتہ طلب کرنے کا الزام، ایف آئی آر کی درخواست جمع

تشکر نیوز: کراچی کے تھانہ سچل میں ٹاؤن چیئرمین صفورا راشد خاصخیلی اور ایکسی این امداد سولنگی کے خلاف بھتہ طلبی کی ایف آئی آر کے لیے درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

تھانہ موچکو پولیس کا اسپارکو روڈ پر چھاپہ، لاکھوں کا 21 ٹن چنا برآمد

جمالی پل کے قریب سیوریج لائن ڈالنے پر 20 لاکھ روپے فی پروجیکٹ بھتے کا مطالبہ کیا گیا۔ بھتہ نہ دینے پر لائن کو ایکسیویٹر کی مدد سے اکھاڑ دیا گیا، جس سے تقریباً 50 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ درخواست گزار کا دعویٰ ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیوریج لائن بچھائی تھی، جسے رات کی تاریکی میں نقصان پہنچایا گیا۔

febba445 d7dc 47b8 9189 64e73abf786f 012003ab e961 4587 a1c3 d2eac746513a

درخواست میں بھتہ طلبی اور سیوریج لائن کو نقصان پہنچانے کے الزامات کی تفصیل شامل کی گئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ شہری حلقوں نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی ٹاؤن چیئرمین صفورا راشد خاصخیلی اور ایکسی این امداد سولنگی پر بھتہ طلب کرنے کا الزام، ایف آئی آر کی درخواست جمع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!