عارضی جنگ بندی معاہدے کے بعد بھی غزہ میں اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، محفوظ راہداری قرار دی گئی صلاح الدین اسٹریٹ پر زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر میزائل حملہ کردیا۔
اسرائیلی فوج کے اسپتالوں کے گرد اور محفوظ راہداری پر فضائی حملوں میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 14 ہزار 100 سے تجاوز کر گئی جبکہ 34 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
دوسری جانب غزہ میں زمینی آپریشن کے دوران ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں زمینی آپریشن میں ہلاک فوجیوں کی تعداد 69 ہوگئی ہے۔