ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے آل پاکستان ڈمپر ٹرک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

تشکر نیوز کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے آل پاکستان ڈمپر ٹرک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن (سندھ) کے صدر حاجی لیاقت محسود کی قیادت میں 6 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں جنرل سیکریٹری شیر نواز محسود، ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمود محسود، وائس پریزیڈنٹ ابراہیم، اور نائب صدر رحیم گل بھی شامل تھے۔

ملاقات میں وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور قانون کی خلاف ورزی کا نتیجہ ہے جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پولیس چیف نے سختی سے ہدایت دی کہ جن ڈرائیورز کے پاس ڈرائیونگ لائیسنس نہیں ہوگا، ان کے خلاف اور ان کے مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں بڑی گاڑیوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے عناصر کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ڈیجیٹل تشکر نیوز کا ایک سال 5 354247e0 99b4 4b8b b187 03fe9e45af1e

جاوید عالم اوڈھو نے مزید کہا کہ شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور ڈرائیورز کو تربیت یافتہ اور ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کا پابند بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی عملداری کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے آل پاکستان ڈمپر ٹرک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!