کراچی: ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری ہونے والی پانچ گاڑیاں ملک کے دیگر شہروں شانگلہ، لوئر دیر، اور لاہور سے برآمد کر کے ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیں۔
افواج قوم کی حمایت سے ہر سازش ناکام بنائیں گی: آرمی چیف
برآمد شدہ گاڑیوں میں ٹویوٹا سرٖف، ٹویوٹا کرولا، ہونڈا سٹی، اور منی پجارو شامل ہیں۔ تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد یہ گاڑیاں مالکان کو واپس دی گئیں۔
ایس ایس پی اے وی ایل سی نے مالکان کو مبارکباد پیش کی اور گاڑیوں کی حفاظت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست کی۔
گاڑیوں کے مالکان نے اے وی ایل سی کی کارکردگی کو سراہا اور قیمتی گاڑیاں درست حالت میں واپس ملنے پر افسران کا شکریہ ادا کیا۔