...

اسلام آباد میں احتجاج کی تیاری، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف راولپنڈی میں پہلا مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گزشتہ روز کے احتجاج پر راولپنڈی میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف پہلا مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں درج ہوگیا ہے۔

کلفٹن پولیس اور سی ٹی ڈی کے مقابلے میں مارے گئے ملزمان کی شناخت ہوگئی

تشکر نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، وزیراعلی علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان سمیت متعدد رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمہ نمبر 2594 میں کار سرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

مظاہرین پر سرکاری ونجی املاک کو نقصان پہنچانے، مجمع جمع کرکے شاہراہوں کو بند کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مقدمے میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹر اعظم سواتی، تیمور مسعود، شہریار ریاض سمیت 300 سے زائد مقامی رہنما اور کارکن نامزد ہیں۔

مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے سرکاری موٹرسائیکل اور گاڑی کو نقصان پہنچایا، ملزمان نے پولیس ڈرائیور کو اغوا کیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر چھوڑ دیا۔

مقدمہ میں کہا گیا کہ عمران خان نے اڈیالہ جیل سے پارٹی رہنماوں کو اسلام آباد چڑھائی کا منصوبہ دیا۔

 

 

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا تھا جس کے لیے پشاور سے پی ٹی آئی کا قافلہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ڈی چوک پہنچنے کے لیے پنجاب کی حدود میں داخل ہوچکا ہے۔

57 / 100

One thought on “اسلام آباد میں احتجاج کی تیاری، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف راولپنڈی میں پہلا مقدمہ درج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.