اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں 9 کارروائیوں کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیان، کسی بھی مارچ یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان

اے این ایف کی کارروائیوں میں 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 11.148 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں:

  • گجرات میں یونیورسٹی کے قریب دو ملزمان سے 1.200 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔
  • پشاور کے کے ایچ روڈ پر ایک ملزم سے 550 گرام چرس برآمد کی گئی۔
  • اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 200 گرام چرس برآمد ہوئی۔
  • راولپنڈی کے سواں پل یونیورسٹی کے قریب دو ملزمان سے 225 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔
    گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

اے این ایف کی دیگر کاروائیاں:

  • پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 618 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
  • پشاور ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی میں دوحہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 59 آئس بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے۔
  • سیالکوٹ میں کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے پائپس میں چھپائی گئی 570 گرام آئس برآمد ہوئی۔
  • لاہور میں کوریئر آفس کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 376 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
  • شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب دو ملزمان سے 7.200 کلو چرس برآمد ہوئی۔
  • e5929c68 87a7 4e04 9f99 f748fb912203 3c220bb9 ba65 40d7 a220 aa1d04808b03 b8256493 2373 41b2 b73e 6340461755a5 3436692e 3f98 4f7d 9544 9868dc8c7e9b 43cc0e91 bdb5 46f8 b3d0 5f53bcd9d384 f1c84859 8755 4768 aefd 1cbc7c53f411

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!