کراچی: پاکستان میں آج 2024 کا آخری سپرمون دیکھا جائے گا۔ ماہرفلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق، سپرمون آج رات دو بج کر اٹھائیس منٹ پر نظر آئے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپرمون اُس وقت ہوتا ہے جب چاند اپنے بیزوی مدار میں زمین کے قریب ترین نقطے پر آجاتا ہے۔ سپرمون کے دوران چاند 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے۔
ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق، سپرمون کے دوران زمین اور چاند کے درمیان مجموعی فاصلہ 360,378 کلومیٹر رہ جاتا ہے، جبکہ چاند اور زمین کا عمومی فاصلہ 384,400 کلومیٹر ہے۔
