ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا بابا گرونانک کی 555 ویں سالگرہ کے موقع پر گرونانک دربار کا دورہ

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے بابا گرونانک کی 555 ویں سالگرہ کے موقع پر گرونانک دربار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی سٹی اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

پولیس چیف نے سکھ برادری کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کی سالگرہ کی تقریبات کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران، پولیس چیف نے گرونانک دربار کے صدر سریش پسوانی، دیپک کمار، اور کیلاش اڈوانی سے ملاقات کی اور سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ انتظامیہ نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس چیف کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے پولیس چیف کو پھولوں کا گلدستہ اور تحائف پیش کئے گئے۔ پولیس چیف نے عوام کے تحفظ کے حوالے سے کراچی پولیس کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پولیس عوام کے تحفظ کی امین ہے اور اس ضمن میں تمام میسر وسائل کو بروئے کار لا کر عوام کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

 

 

58 / 100

One thought on “ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا بابا گرونانک کی 555 ویں سالگرہ کے موقع پر گرونانک دربار کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!