ریاض (تشکر نیوز): چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، نے اپنے سرکاری دورے کے دوران سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف، جنرل فیاض الرویلی سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور عسکری شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ویسٹ: تھانہ اورنگی پولیس کی گٹکا ماوا سپلائی کرنے والے ملزم کی گرفتاری
اس ملاقات کے دوران دونوں جانب سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس کا مقصد دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانا اور مشترکہ عسکری مفادات کو فروغ دینا تھا۔

