تھانہ زمان ٹاؤن پولیس کی کامیاب کارروائی: اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

تشکر نیوز: تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایک خطرناک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق، محل چوکی انچارج کامران عباسی کی سربراہی میں پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزم کمال بخش عرف شانی کو گرفتار کیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار سے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپمنٹ آف پاکستان (ABAD) کے وفد کی ملاقات

ملزم پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج تھے، جن میں تھانہ لانڈھی اور زمان ٹاؤن شامل ہیں۔ ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے غیرقانونی ٹی ٹی پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

کامران خان کے مطابق، ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اس پر کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کا شبہ تھا۔ ایس ایچ او زمان ٹاؤن عتیق الرحمن نے ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 

 

ایس ایس پی کورنگی نے اس کامیاب کارروائی پر زمان ٹاؤن پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملزمان کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کرے گی تاکہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

58 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!