کراچی: کھارادر میں پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ، ڈکیتی کے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: تھانہ کھارادر کی حدود میں نگار سینما کے قریب پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم دو روز قبل ڈیفنس تھانے کی حدود میں ہونے والی 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ہے، یہ بات ایس ایس پی سٹی نے بتائی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست

کراچی: ملزم سے ایک پستول اور متعدد راؤنڈز برآمد ہوئے، اور اس کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے۔ تفتیش کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزم ایک عادی اور پیشہ ور ڈکیت ہے، جس کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے۔

کراچی: ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں درج مقدمات کی تفصیلات میں شامل ہیں:

مقدمہ نمبر 285، جرم دفعہ 23(i)A، تھانہ ملیر کینٹ

مقدمہ نمبر 284، جرم دفعہ 392/398/34، تھانہ ملیر کینٹ

مقدمہ نمبر 586، جرم دفعہ 392/34، تھانہ سائٹ سپر ہائی وے

مقدمہ نمبر 61، جرم دفعہ 324/353/147/148/149، تھانہ منگورجہ

مقدمہ نمبر 435، جرم دفعہ 353/324/34، تھانہ عزیز بھٹی

مقدمہ نمبر 437، جرم دفعہ 23(I)A، تھانہ عزیز بھٹی

کراچی: زخمی ملزم کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

 

 

68 / 100

2 thoughts on “کراچی: کھارادر میں پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ، ڈکیتی کے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!