ای سی ایل میں نام ڈالنے کا طریقہ کار، پی این آئی ایل کیلئے رولز بن چکے، وزیر قانون

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام ڈالنے کے لیے ایک باقاعدہ طریقہ کار موجود ہے جب کہ پرووشنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں نام شامل کرنے کے لیے رولز بنائے جاچکے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا، 5 اسکول بچوں سمیت 7 جاں بحق

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت جاری قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ہونے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت قانون سازی کیلیے مکمل ذمہ داری سےکام کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ای سی ایل کا ایک باقاعدہ طریقہ کار موجود ہے، ای سی ایل قانون کے حوالے سے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے فیصلے موجود ہیں۔

وزیر قانون نے کہا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کے لیے اس پر نظرثانی کی جاتی ہے، جائزہ لے کر بعض نام نکال دیے گئے، پورے دعوے سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ نظرثانی کا معاملہ آئین اور قانون کے مطابق دیکھتے ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آپ کی جتنی لسٹ ہے اس کی اسکروٹنی کرکے دے دیں گے، اگر پہلے سے بتاتے تو اسکروٹنی کرکے آتا اور یہاں بتا دیتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کی ضمانت ہوچکی ہے تو اس کو دیکھا جائے گا، جو گڑھا کسی کے لیے کھودا جاتا ہے، ہم خود ہی اس میں گرتے ہیں۔

 

 

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل پیش کردیا، جسے غور کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

55 / 100

One thought on “ای سی ایل میں نام ڈالنے کا طریقہ کار، پی این آئی ایل کیلئے رولز بن چکے، وزیر قانون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!