اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے گرد منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن: 12 ملزمان گرفتار

اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہے۔ 13 کارروائیوں کے نتیجے میں 12 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 81.806 کلوگرام منشیات ضبط کی گئی۔

اسلام آباد: بی این پی مینگل کے اختر لانگو اور شفیع محمد کے ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

04d2e6eb c814 4840 8d99 58870763eb41 5ede19a9 9148 4bf0 8afc 844606d8cf17 6fb1dd5d e7d4 4af0 9349 553627fb37a8 9b1f71b6 d6b6 41f4 810d 754cb399f8cb 31a5aab3 ea54 411c bdb8 0f31992a61f7 83fd6e9b c6df 4be7 a40c 05bd6152f06c 00661a20 174c 4c95 8ccc 10c330a0b1f6 2807f218 30f5 46df ba81 2b7423d6dccd 6526f73f b7ae 402f 9e95 e74fdf01e8c6 37689b1d 334a 4d7b bda9 7f8c987da98a a0fba476 53be 4a5b ae25 c3b9e25f6a62 a3e90692 2926 4121 8144 c9cf01775fe4 c6ee240b 3490 4706 b7be f112fc11257f ce0c4db6 0291 4c79 94a3 fb83af012e16 dc10738f 54c6 403a 94c2 d08c5365e83b f51d6d53 5c6b 4cbc 83ed c1213092e5ad fc73dea8 b800 45eb 8205 48289766b62f

تعلیمی اداروں میں مختلف کارروائیوں کے دوران حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قریب ایک ملزم سے 4 کلو چرس جبکہ مانسہرہ کے بیدڑہ چوک کے قریب 230 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان نے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

دیگر کارروائیوں میں ملتان ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 2 کلو 400 گرام آئس، گوجرانوالہ میں 16 کلو 600 گرام چرس، اور سبی روڈ کوئٹہ کے قریب 1 کلو 500 گرام ہیروئن اور 500 گرام آئس برآمد کی گئی۔

اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی کے قریب دو ملزمان سے 1 کلو 200 گرام افیون اور 12 کلو چرس بھی ضبط کی گئی، جبکہ ایم ون اسلام آباد پر 10 کلو ہیروئن اور راولپنڈی کے قریب 4 کلو 800 گرام چرس برآمد ہوئی۔

کراچی میں ایکسپریس مارکیٹ کے قریب ایک ملزم سے 1 کلو 800 گرام چرس برآمد کی گئی، اور فتح چوک حیدرآباد کے قریب 490 گرام چرس مل گئی۔

آر سی ڈی روڈ حب میں ایک کوریئر آفس سے کراچی بھیجے جانے والے پارسل سے 46 گرام ہیروئن بھی ضبط کی گئی۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے گرد منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن: 12 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!