وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمانوں، نمائش کنندگان اور صنعتی و کاروباری شخصیات کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے اس ایونٹ کو ملک کی بہترین کاروباری، تخلیقی صلاحیتوں اور مہارتوں کی نمائش قرار دیا اور کہا کہ پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
پشاور؛ گھر سے خاتون کی 2 بچوں سمیت لاشیں برآمد
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات عالمی کاروباری برادری کے ساتھ روابط کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ برآمدات کو فروغ دینے اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
مراد علی شاہ نے 270 نمائش کنندگان اور 500 سے زائد عالمی ٹیکسٹائل مندوبین کو راغب کرنے پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ نمائش میں ملبوسات، میک اپ، ہوم ٹیکسٹائل، قالین، چمڑے کے ملبوسات، دستانے اور جوتے سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں، جو مقامی کاروباری اداروں کو عالمی برادری سے جڑنے میں مدد فراہم کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2022-23 میں پاکستان کی برآمدات کی شرح بری طرح متاثر ہوئی، جس کی بنیادی وجوہات مہنگائی میں اضافہ، اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور مال کی بڑھتی لاگت ہیں۔
