شاہ لطیف پولیس نے منشیات کی سپلائی اور فروخت کرنے والے بین الصوبائی نیٹ ورک کا پردہ چاک کرتے ہوئے 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر کاشف کے مطابق، گرفتار افراد میں نصیر، جاوید، بلقیس اور خالدہ شامل ہیں، جنہیں نیشنل ہائی وے کے قریب ایک کامیاب کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔
پشاور؛ گھر سے خاتون کی 2 بچوں سمیت لاشیں برآمد
ملزمان کے قبضے سے 10 کلو سے زائد آئس، 15 کلو چرس، 2 کلو افیم اور سپلائی میں استعمال ہونے والی ایک وائٹ کرولا گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔ ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ یہ ملزمان اندرون سندھ اور کراچی کے مختلف خفیہ علاقوں میں منشیات سپلائی اور فروخت کرتے تھے۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔