پاکستان ایئر فورس کی جانب سے دیگر ممالک کے ساتھ مشترکہ فضائی مشقیں جاری ہیں۔ اس کثیر القومی مشق، "انڈس شیلڈ 2024″، میں ترکیہ، سعودی عرب اور مصر سمیت کئی اہم فضائی افواج حصہ لے رہی ہیں۔ اس مشق کا مقصد شریک ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا، فوجی تعلقات کو مستحکم کرنا اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا تقریب سے خطاب: عالمی کاروباری روابط کو فروغ دینے پر زور
"انڈس شیلڈ 2024” پاکستان کے علاقائی سلامتی کے عزم اور اتحادی ممالک کے ساتھ مشترکہ آپریشنل تیاری میں اس کے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اس مشق کا مشاہدہ کریں گے اور انہیں مشق کے وسیع تر پہلوؤں پر جامع بریفنگ بھی دی جائے گی۔