پاکستان بازار پولیس کی بڑی کامیابی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

تشکرنیوز:  ویسٹ زون میں پاکستان بازار تھانے کی پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق، ملزم نے علی نگر کے علاقے میں ارسلان اسلم نامی شہری کو واردات کا نشانہ بنایا تھا۔ اس واقعے کا مقدمہ نمبر 497/2024 دفعہ 392/397/34 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ سے ملاقات، امن و امان سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

پولیس نے خفیہ اطلاع پر نانا زاہد چوک کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے اسلحہ، ایمونیشن، شہری سے چھینا گیا موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل کو بھی قبضے میں لے لیا گیا، جس کی مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

گرفتار ملزمان کی شناخت اسحاق عرف کاکا اور سیفورحٰمن کے ناموں سے ہوئی ہے، اور ان کے خلاف مزید کارروائی سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت جاری ہے۔

61 / 100 SEO Score

2 thoughts on “پاکستان بازار پولیس کی بڑی کامیابی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!