پولیس مقابلے میں شہید کانسٹیبل عبدالغفار کی نماز جنازہ ادا، آئی جی سندھ کا ورثاء سے تعزیت

 

تشکرنیوز:  پولیس ہیڈکوارٹرز گارڈن جنوبی میں شہید کانسٹیبل عبدالغفار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ کانسٹیبل عبدالغفار، جو تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود میں ایک پولیس مقابلے کے دوران نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوا، کو بھرپور سرکاری اعزاز کے ساتھ رخصت کیا گیا۔

کراچی میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف بڑا آپریشن، 3 مسمار، پانی چوروں کے خلاف مقدمات درج

نماز جنازہ میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی ویسٹ سمیت سینئر پولیس افسران، شہید کے ورثاء اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "شہید کانسٹیبل عبدالغفار کی خدمات کو محکمہ پولیس سندھ ہمیشہ یاد رکھے گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ پولیس محکمہ ہر مشکل وقت میں شہید کے خاندان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

آئی جی سندھ نے یقین دہانی کرائی کہ شہید کی محکمانہ مراعات کے حوالے سے تمام دستاویزی کارروائیاں جلد مکمل کی جائیں گی تاکہ شہید کے خاندان کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “پولیس مقابلے میں شہید کانسٹیبل عبدالغفار کی نماز جنازہ ادا، آئی جی سندھ کا ورثاء سے تعزیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!