کراچی میں ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو اغوا کرنے والی سہولت کار گرفتار

تشکر نیوز: کراچی اور دیگر صوبوں کے شہریوں کو شادی کا جھانسہ دے کر ہنی ٹریپ میں پھنسا کر اغوا کرنے والے ڈاکوؤں کے حوالے کرنے والی ایک اہم سہولت کار ملزمہ کو اے وی سی سی/سی آئی اے پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے گرفتار کر لیا ہے۔

سیاست کے ذریعے جنت کمانی ممکن، ایک غلط خبر سیاستدان کا کیریئر تباہ کر سکتی ہے، شارق جمال

ایس ایس پی اے وی سی سی/سی آئی اے کراچی انیل حیدر منہاس کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ٹیم نے سہراب گوٹھ کے علاقے میں ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزمہ تانیہ عرف حنا خان عرف حنا بلوچ کو گرفتار کیا۔ ملزمہ کچے کے ڈاکوؤں کے سربراہ بڈیل خان شر کی بیوی ہونے کا دعویٰ کرتی ہے۔ اس کے قبضے سے ایک سم برآمد کی گئی، جو ہنی ٹریپ میں استعمال کی جاتی تھی اور اسے کشمور سے کراچی ٹی سی ایس کے ذریعے بھیجا گیا تھا۔

ملزمہ نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ کراچی اور دیگر صوبوں کے شہریوں کو شادی کے جھانسے میں پھنسا کر اندرون سندھ، کشمور، کندھ کوٹ، شکارپور اور گھوٹکی کے علاقوں میں بلاتی تھی، جہاں ڈاکو انہیں اغوا کرکے کچے کے علاقے میں لے جاتے تھے۔ اغوا شدہ افراد پر تشدد کرتے ہوئے ان کی ویڈیوز بنا کر ان کے لواحقین کو بھیجی جاتیں اور بھاری تاوان کا مطالبہ کیا جاتا تھا۔

ملزمہ نے مغوی ایاز محمد کو بھی شادی کا جھانسہ دے کر کشمور بلایا تھا، جس کا مقدمہ نمبر 216/24 بجرم دفعہ 365A/34 تھانہ محمودآباد میں درج ہے اور یہ کیس اے وی سی سی/سی آئی اے کے تحت زیر تفتیش ہے۔

ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر منہاس نے اس کامیاب کارروائی پر اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو اغوا کرنے والی سہولت کار گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!