تشکر نیوز: ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی شارق جمال نے کراچی میں ویمن میڈیا سینٹر کے زیر اہتمام منعقدہ ورکشاپ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور اہم خیالات کا اظہار کیا۔ شارق جمال نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیاست واحد ذریعہ ہے جس سے انسان جنت کما سکتا ہے، مگر ایک غلط خبر کسی سیاستدان کا کیریئر تباہ کر سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شخصیتوں کے پیچھے بھاگنے سے انقلاب نہیں آتے، اور انہوں نے اس کا ذاتی تجربہ بھی بتایا کہ انہوں نے 35 سال ایک شخصیت کے پیچھے گزارے، لیکن انقلاب نہ آیا۔
پولیو مہم کی کامیابی کے لیے بلدیہ وسطی کے منتخب نمائندوں کی ڈپٹی کمشنر سینٹرل سے ملاقات
شارق جمال نے سوشل میڈیا کی طاقت اور اس کے منفی اثرات پر بھی بات کی اور کہا کہ سوشل میڈیا ملک کے حالات پر گہرا اثر ڈال رہا ہے۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت کے خطرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار کی گئی ایک غلط ویڈیو کسی کے کردار کو برباد کر سکتی ہے۔
یہ دس روزہ تربیتی ورکشاپ "خبروں میں مصنوعی ذہانت کا استعمال، خطرات اور فوائد” کے موضوع پر منعقد کی گئی جس میں شہر قائد کی مختلف جامعات کی طالبات نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ کا مقصد خواتین صحافیوں اور میڈیا کے شعبے سے وابستہ طالبات کو تربیت اور فیلڈ میں مواقع فراہم کرنا ہے۔ ورکشاپ 24 اکتوبر تک جاری رہے گی۔