پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری مشقیں

تشکر نیوز: پاک بحریہ اور امریکی بحریہ نے بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد کیا۔ اس مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بابر اور امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس اوکین نے شرکت کی، جہاں مختلف بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہروں کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی، صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لنجار

مشق کے دوران، امریکی بحریہ کے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب سے بھی ملاقات کی۔ یہ مشترکہ بحری مشقیں نہ صرف علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں بلکہ دونوں ممالک کے کثیر المدتی دو طرفہ تعلقات اور خاص طور پر بحری تعاون کو بھی مستحکم کرتی ہیں۔

پاک بحریہ نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ وہ خطے میں ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھے گی، تاکہ امن و سلامتی کو برقرار رکھا جا سکے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ بحری مشقیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!