وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس، ہاری کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی سید ناصر حسین شاہ، وزیر زراعت محمد بخش مہر، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے، جبکہ وزیر آبپاشی جام خان شورو اور سیکریٹری ہاؤسنگ خالد شیخ وڈیو لنک کے ذریعے شامل ہوئے۔

کراچی: ائیرپورٹ سگنل پر دھماکے کے بعد 9 مشکوک افراد حراست میں لے لیے گئے

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے 10 لاکھ چھوٹے زمینداروں کو ہاری کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے تحت 1 تا 12 ایکڑ زمین رکھنے والے کسانوں کو گندم کی کاشت کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ہدایت دی کہ ربیع کی فصلوں کے لیے بروقت زرعی پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور گندم کے کاشتکاروں کے لیے آگاہی مہم شروع کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ سے ہر سال بڑی مقدار میں چاول برآمد ہوتا ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ گندم کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!