ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی سربراہی میں کراچی پولیس آفس میں ٹریفک مینجمنٹ پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک، ایس ایس پیز ٹریفک اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
کراچی: ائیرپورٹ سگنل پر دھماکے کے بعد 9 مشکوک افراد حراست میں لے لیے گئے

ڈی آئی جی ٹریفک نے پولیس چیف کو شہر میں ٹریفک کے مسائل، موجودہ حکمت عملی، اور ایس او/آر کی تعیناتی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، ٹریفک قوانین کے سختی سے نفاذ، اور ٹریفک اہلکاروں کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔