تشکر نیوز: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ساؤتھ زون کے زونل کمانڈر ڈی آئی جی اصغر علی یوسفزئی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ زونل آفس میں منعقد ہوئی، جس میں شاہراہوں اور موٹرویز پر اوورلوڈنگ کے مسئلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو
اس میٹنگ میں ڈی جی ایکسائز اورنگزیب اکبر، ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ حفیظ رضا، ڈی جی مائنز اینڈ منرلز محمد ذوالفقار، اور ایس پی موٹروے پولیس عتیق الرحمن نے شرکت کی۔
شرکاء نے اوورلوڈ گاڑیوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا، جن میں روٹ پرمٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹ کی منسوخی بھی شامل ہے۔
ڈی آئی جی اصغر علی یوسفزئی نے کہا، "موٹروے پولیس شاہراہوں اور موٹرویز کی حفاظت کے لیے لوڈ کنٹرول قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔ اوورلوڈ گاڑیوں کو ہائی ویز اور موٹرویز پر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔”
انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا، "اوورلوڈنگ کے مکمل خاتمے تک یہ کارروائی جاری رہے گی۔”