کراچی: میئر مرتضیٰ وہاب کا کلفٹن پمپنگ اسٹیشن کا دورہ، نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ

تشکر نیوز:  میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان کے ہمراہ کلفٹن پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور سیوریج پمپنگ کا معائنہ کرتے ہوئے نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ترجمان میئر برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی، چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کراچی: بارش کے بعد اسپتالوں کے باہر پانی جمع، مریضوں کو شدید مشکلات

میئر کراچی نے بتایا کہ واٹر کارپوریشن کا عملہ شہر کی اہم شاہراہوں، بشمول شاہراہ فیصل، شاہراہ پاکستان، اور راشد منہاس روڈ، سے بارش کے پانی کی نکاسی میں مصروف ہے۔ اس مقصد کے لیے سکشن اور جیٹنگ مشینوں سمیت بھاری مشینری استعمال کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ عظمیٰ اور واٹر کارپوریشن سمیت تمام بلدیاتی ادارے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے فعال ہیں۔

2 11 c0ddb324 9aef 4abd b3a4 5854e3ce2f81 WhatsApp Image 2024 08 28 at 8.55.20 PM WhatsApp Image 2024 08 28 at 8.55.20 PM 1

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بارشوں کے دوران نالوں کی صفائی کا کام بھی جاری ہے اور واٹر کارپوریشن کی گاڑیاں نکاسی آب کے کام مکمل ہونے تک سڑکوں پر موجود رہیں گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بارش کے دوران غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

 

58 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: میئر مرتضیٰ وہاب کا کلفٹن پمپنگ اسٹیشن کا دورہ، نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!