پاک بحریہ کے جہاز حنین نے سعودی عرب کا دورہ کیا، بحری مشق میں شرکت

تشکر نیوز:  پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین نے رومانیہ سے پاکستان کی طرف اپنے پہلے سفر کے دوران سعودی عرب کے جدہ بندرگاہ کا دورہ کیا اور رائل سعودی نیول فورسز کے جہاز کے ساتھ مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا۔

سی او او واٹر کارپوریشن نے الہلال سوسائٹی میں والوز کی تبدیلی کا معائنہ کیا، پانی کی فراہمی میں بہتری کی توقع

جدہ پہنچنے پر، رائل سعودی نیول فورسز (RSNF) کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے عملے نے پی این ایس حنین کا استقبال کیا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران، پی این ایس حنین کے کمانڈنگ آفیسر نے رائل سعودی نیول فورسز ویسٹرن فلیٹ کے کمانڈر رئیر ایڈمرل منصور بن سعود الجیاد اور کمانڈر کنگ فیصل نیول بیس ریئر ایڈمرل صالح بن عبداللہ العمری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر گفتگو کی گئی۔

97d874ae fca1 49f1 aad3 dfec0ef981c7 7a5d72e6 d1e1 4cca b79a 17eb96208636

بعد ازاں، پی این ایس حنین نے رائل سعودی نیول فورسز کے جہاز ایچ ایم ایس الریاض کے ساتھ مشترکہ بحری مشق میں شرکت کی، جس میں مختلف مشترکہ میری ٹائم مشقوں اور آپریشنز کی ریہرسل کی گئی۔ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بڑھانا تھا۔

پی این ایس حنین کے سعودی عرب کے دورے نے دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کیا ہے۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “پاک بحریہ کے جہاز حنین نے سعودی عرب کا دورہ کیا، بحری مشق میں شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!