سی او او واٹر کارپوریشن نے الہلال سوسائٹی میں والوز کی تبدیلی کا معائنہ کیا، پانی کی فراہمی میں بہتری کی توقع

تشکرنیوز: سی او او واٹر کارپوریشن، انجینئر اسداللہ خان نے الہلال سوسائٹی کا دورہ کیا اور پانی کی لائنوں میں والوز کی تبدیلی کے کام کا معائنہ کیا۔ اس دورے کے دوران چیف انجینئر ڈبلیو ٹی ایم ظفر پلیجو، سید اعجاز احمد، تنویر شیخ، رضوان احسن اور دیگر اعلیٰ حکام ان کے ہمراہ تھے۔

سندھ میں 24 ہزار ایکڑ جنگلات کی زمین پر بااثر شخصیات کا قبضہ، سندھ ہائیکورٹ نے کارروائی کا حکم دے دیا

سی او او واٹر کارپوریشن نے کہا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی خصوصی ہدایت پر، اولڈ سٹی ٹرنک مین کی 66 انچ کی لائن میں 60 انچ ڈایا اور کاسٹ آئرن سسٹم کی 60 انچ کی لائن میں بھی 60 انچ ڈایا کے والوز کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے وال کنٹرولنگ سسٹم سے شہر میں پانی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی اور کنٹرولنگ سسٹم مزید مؤثر ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ پرانے والوز 1954 میں نصب کیے گئے تھے اور اب انہیں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ نئے سسٹم کی بدولت شہر کی مختلف پانی کی لائنوں میں موجود لیکیجز کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ ماضی میں، لیکیجز کے خاتمے کے لیے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شٹ ڈاؤن لینا پڑتا تھا جس کی وجہ سے پورے شہر میں پانی کی فراہمی بند کرنی پڑتی تھی۔ نئے وال کنٹرولنگ سسٹم کے ذریعے اب شٹ ڈاؤن لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس سسٹم سے گلشن اقبال، جمشید ٹاؤن، چنیسر ٹاؤن، لیاری، کیماڑی، لیاقت آباد اور ناظم آباد ٹاؤن میں پانی کی مساوی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ الہلال سوسائٹی میں والوز کی تبدیلی کا کام واٹر ٹرنک مین واٹر کارپوریشن کی جانب سے جاری ہے اور اسے آج رات تک مکمل کرنے کی توقع ہے۔

 

 

 

70 / 100

One thought on “سی او او واٹر کارپوریشن نے الہلال سوسائٹی میں والوز کی تبدیلی کا معائنہ کیا، پانی کی فراہمی میں بہتری کی توقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!