تشکر نیوز: ڈی آئی جی پی ایسٹ زون کی ہدایت پر ایس ایس پی انویسٹیگیشن ظفر صدیق چھا نگا (پی ایس پی) کی سربراہی میں انویسٹیگیشن پولیس تھانہ قائد آباد نے ایک اہم کارروائی کی۔
ایس آئی او اعظم خان کی زیر نگرانی تفتیشی افسران نے مقدمہ الزام نمبر 457/24 بجرم دفعہ 147/148/149/353/324/186/427/509 ت پ میں گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ کروائی۔ اس مقدمے میں گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ عدالت کے روبرو کی گئی، جس میں ملزمان عمر فاروق ولد عبداللہ جان اور محمد اسلم عرف اویس قرنی ولد محمد عمر کو مدعی مقدمہ نے معزز عدالت JM-IV ملیر کورٹ کے روبرو بخوبی شناخت کیا۔
ویسٹ، تھانہ اورنگی میں فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق، ایک زخمی
ایس ایس پی صاحب نے تفتیشی ٹیم تھانہ قائد آباد کو کامیاب شناخت پریڈ کروانے پر شاباش دی اور کہا کہ "تھانہ جات سنگین مقدمات میں افسران بالا کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے شناخت پریڈ کے عمل کو لازمی بنائیں تاکہ ملزمان کو معزز عدالتوں سے قرار واقعی سزائیں دلوائی جا سکیں۔”
یہ کارروائی تفتیشی ٹیم کی محنت اور اعلیٰ کارکردگی کا مظہر ہے، جس سے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔