ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 50 ہزار پاکستانی زائرین عراق میں جاکر غائب ہو گئے ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے چیئرمین سینیٹر عطاالرحمٰن نے یہ بات پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں بتائی۔
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے کام کے طریقہ کار، کارکردگی کے علاوہ حج 2024 کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
9 مئی: عمران خان کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت جاری
اس میں حجاج کرام کی جانب سے رہائش، ٹرانسپورٹ، خوراک اور صحت کے حوالے سے کی گئی شکایات اور وزارت کی جانب سے ان کے حل کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔
وزارت مذہبی امور نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ 50 ہزار پاکستانی زائرین عراق میں جاکر غائب ہو گئے ہیں۔
تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہیں کہ مذکورہ پاکستانیوں کا تعلق کن شہروں سے تھا اور یہ افراد کتنے سے عرصے سے ’غائب‘ ہیں۔