تھانہ زمان ٹاؤن کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتار

تشکر نیوز: پولیس نے دوران گشت ملزم نبیل ولد محمد حنیف کو گرفتار کرلیا، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے دوران گشت اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملزم نبیل ولد محمد حنیف کو گرفتار کرلیا۔ انچارج تصویر محل پولیس چوکی کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول بمع ایمونیشن برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

کراچی میں ٹریفک مسائل کے حل کے لیے انفارسمنٹ یونٹ کے قیام کا اعلان

ملزم کا سنگین کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا

گرفتار ملزم نبیل کا سابقہ ریکارڈ بھی جرائم سے بھرا ہوا ہے۔ وہ متعدد بار گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ پولیس کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ملزم پر درج مقدمات کی فہرست یہ ہے:

مقدمہ الزام نمبر 134/2022، بجرم دفعہ 381-A (ت-پ)، تھانہ عوامی کالونی

مقدمہ الزام نمبر 278/2022، بجرم دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ، تھانہ زمان ٹاؤن

مقدمہ الزام نمبر 1216/2022، بجرم دفعہ 9(1)3-C امتناع منشیات امینڈمنٹ ایکٹ، تھانہ زمان ٹاؤن

مقدمہ الزام نمبر 366/2021، بجرم دفعہ 6/9-B، تھانہ شاہ فیصل

مقدمہ الزام نمبر 367/2021، بجرم دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ، تھانہ شاہ فیصل

مقدمہ الزام نمبر 271/2022، بجرم دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ، تھانہ زمان ٹاؤن

مزید کارروائی کے لیے تفتیشی شعبے کے حوالے

ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی شعبے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے آپریشنز جاری رہیں گے

58 / 100

One thought on “تھانہ زمان ٹاؤن کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!