کراچی میں ٹریفک مسائل کے حل کے لیے انفارسمنٹ یونٹ کے قیام کا اعلان

کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ٹریفک مسائل اور قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ضلع میں "انفارسمنٹ یونٹ” کے قیام کا اعلان کردیا۔ یہ یونٹ باڈی وارن یا دیگر کیمروں سے لیس ہوگا تاکہ سڑکوں پر فوری مسائل کو حل کیا جاسکے اور قوانین کی پابندی کو یقینی بنایا جاسکے۔
نیب نے محکمہ آبپاشی کے انجنیئر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

انفارسمنٹ یونٹ کی ذمہ داریاں

آئی جی سندھ کے مطابق انفارسمنٹ یونٹ تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ، تیز رفتاری اور رانگ وے جیسے مسائل کے حل کے لیے کام کرے گا۔ بغیر لائسنس ڈرائیورز اور قوانین کے عادی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، جن میں ایف آئی آرز کا اندراج شامل ہوگا۔

حادثات کی تفتیش کے نئے اقدامات

آئی جی سندھ نے کہا کہ مہلک اور جان لیوا ٹریفک حادثات کو قتل یا سنگین جرائم کی وارداتوں کے طور پر تفتیش کی جائے گی۔ حادثات کی وجوہات اور ذمہ داروں کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

شادی ہالز اور پارکنگ کا مسئلہ

آئی جی سندھ نے ہدایت دی کہ شادی ہالز کے باہر پارکنگ کے مسائل حل کرنے کے لیے مالکان کے ساتھ تعاون کیا جائے اور پارکنگ کا بہتر انتظام کیا جائے۔

چالانز اور مہم کی کارکردگی

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق، 2025 کے پہلے نو دنوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 9785 چالان ٹکٹس جاری کیے گئے، جن میں بغیر لائسنس ڈرائیورز اور رانگ وے کی خلاف ورزی شامل ہیں۔ اسی عرصے میں 5612 گاڑیاں ضبط کی گئیں، جن میں 608 کم عمر ڈرائیورز کی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ والدین کی یقین دہانی پر ان گاڑیوں کو رہا کیا گیا۔

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے شہریوں کی دلچسپی میں اضافہ

ڈی آئی جی لائسنس اینڈ ٹریننگ کے مطابق، آگاہی مہم کے بعد لائسنس برانچز میں شہریوں کا رش تین گنا بڑھ گیا ہے۔

ٹریفک کے پیک آورز میں نگرانی

آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ ٹریفک کے پیک آورز میں متعلقہ ایس پی سڑکوں پر موجود رہیں اور فوری طور پر مسائل کا حل نکالیں۔

60 / 100

One thought on “کراچی میں ٹریفک مسائل کے حل کے لیے انفارسمنٹ یونٹ کے قیام کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!