تشکر نیوز: تھانہ سمن آباد کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل یوسف کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹرز گارڈن جنوبی میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی، زونل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز، پاکستان رینجرز سندھ کے افسران، شہید کانسٹیبل کے ورثاء، دوست احباب اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی اضافہ
وزیر داخلہ سندھ نے شہید کانسٹیبل کے ورثاء سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ اور محکمہ پولیس دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے سندھ پولیس کے لئے شہید کانسٹیبل کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیاں عوام کی جان و مال کی سلامتی اور قیام امن کے لئے انمول اور ناقابل فراموش ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے شہید کے ورثاء کے لئے مروجہ مراعات کی فوری فراہمی کے لیے سینئر افسران کو خصوصی احکامات بھی دیئے۔