آئی ٹی سروس میں تکنیکی خرابی سے بینک، میڈیا اور کاروباری معاملات متاثر

تشکر نیوز: دنیا بھر میں آئی ٹی سروسز میں بڑے پیمانے پر تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی ہے۔ مائیکروسافٹ میں فنی خرابی کے باعث بینک سروسز، میڈیا اور کاروباری معاملات متاثر ہوئے ہیں۔

آسٹریلیا میں آئی ٹی سروس میں تکنیکی خرابی کے سبب انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل ہوگئی۔ مائیکروسافٹ میں خرابی سے بینک سروسز، میڈیا اور کاروباری معاملات متاثر ہوئے، پروازیں تعطل کا شکار ہوگئیں اور ڈیٹا غائب ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شہید کانسٹیبل یوسف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

آسٹریلیوی حکام کے مطابق آئی ٹی سروس کسی سائبر حملے کی وجہ سے متاثر نہیں ہوئی بلکہ تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر میں تکنیکی مسئلہ کی وجہ سے دنیا بھر میں آئی ٹی سروس متاثر ہوئی۔

آئی ٹی سروس متاثر ہونے سے برطانیہ میں پروازیں تعطل کا شکار ہوگئیں۔ برطانیہ کے نشریاتی ادارے "سکائے نیوز” کی سروسز معطل ہوگئیں اور بی بی سی کی ویب سائٹ بار بار بندش کا شکار ہوئی۔ آئی ٹی سروس متاثر ہونے سے برطانیہ میں ریلوے سروسز بھی متاثر ہوئیں اور لندن سٹاک ایکسچینج کو بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

آئی ٹی سروس متاثر ہونے سے جرمنی کے برلن ایئرپورٹ پر پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ مائیکروسافٹ نے بیان دیا کہ وہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

پاکستان میں بھی انٹرنیٹ سروس جزوی تعطل کا شکار رہی۔

60 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!