ضلع کیماڑی تھانہ سائٹ اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث نجیب اللہ نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق، ملزم کے قبضے سے 1720 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد ہوئی۔
عزیز آباد پولیس مقابلے میں گرفتار ملزمان کے اہم انکشافات، ایس ایس پی سینٹرل
ملزم کو خفیہ اطلاع پر سائٹ ایریا سے گرفتار کیا گیا۔ اس کارروائی کی قیادت ایس ایچ او تھانہ سائٹ اے انسپکٹر فاروق احمد سنجرانی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کی۔
گرفتار ملزم ایک ریکارڈ یافتہ عادی جرائم پیشہ ہے جو اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
