محرم الحرام کے سلسلے میں سندھ بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

محرم الحرام کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر اور یقینی بنانے کے لیے، 8 محرم الحرام کے موقع پر سندھ رینجرز اور پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ ختمِ نبوت چوک، عباس ٹاؤن، ابو الحسن اصفہانی روڈ، نیپا چورنگی، حسین ہزارہ گوٹھ، بولان سجی، جوہر چورنگی، ملینیم مال، اسٹیڈیم روڈ، شبیر آباد، بہادر آباد، یونیورسٹی روڈ، نیو سبزی منڈی روڈ، داؤد چورنگی، لیاقت آباد اور ملیر سمیت دیگر علاقوں میں کیا گیا۔

مبینہ غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

فلیگ مارچ کے دوران اہم امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں کا معائنہ کیا گیا۔ مرکزی جلوس کے راستوں میں موجود بلند عمارتوں پر رینجرز کے اسنائپرز تعینات کیے گئے۔ مرکزی جلوس کے راستوں کی سراغ رساں کتوں کی مدد سے کلیئرنس کی گئی۔

 

کراچی سمیت سندھ بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر کڑی نگرانی جاری ہے اور مشتبہ گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ (ترجمان سندھ رینجرز)

55 / 100

One thought on “محرم الحرام کے سلسلے میں سندھ بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!