’سی پیک سے متعلق انٹیلی جنس ناکامی‘، عمر ایوب کا آرمی چیف سے فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا مطالبہ

تشکر نیوز: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ’سی پیک سے متعلق انٹیلی جنس کی ناکامی‘ پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے فوری طور پر فارمیشن کمانڈرز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کیلئےبہت اہم ہے، پی ٹی آئی حکومت میں 426.4 ارب روپے کی ریکوری ہوئی تھی۔

بجلی استعمال کیے بغیر پاکستانی قوم 2800 ارب ادا کر رہی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

ان کا کہنا تھا ملک کی معیشت بکھرگئی ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیپرپختونخوا نےکہاتھاکہ ہم اپناصوبائی سرپلس مکمل کرچکے ہیں، سندھ کا صوبائی سرپلس زیرو ہے، وزیراعلیٰ خیپرپختونخوا نےکہاتھاکہ ہم اپناصوبائی سرپلس مکمل کرچکے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ رہنما پاکستان اور آئے اور انہوں نے جو چیز باور کرائی جسے اخبارات نے رپورٹ کیا، وہ یہ ہے کہ قومی معاشی ترقی اور سی پیک کےلیے سیکیورٹی اور استحکام ضروری ہے، چینی عہدیدار کی جانب سے پاکستان میں آکر یہ پیغام دینا، اس سے یہ بات سمجھ آتی ہے کہ یہ سب سے اہم بات ہے، سی پیک جوکہ ملک کے لیے انتہائی اہم ہے، اس کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اپنا گھر درست کریں، ورنہ سی پیک اور مستقبل کی سرمایہ کاری خطرے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں سے میں سپہ سالار عاصم منیر صاحب اور فارمیشن کمانڈرز صاحبان سے مطالبہ کروں گا کہ فوری طور پر کور کمانڈر، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس بلائی جائے اور اس انٹیلی جنس ناکامی کی وجوہات کا پتا لگایا جائے کہ یہ کیوں ہوا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “’سی پیک سے متعلق انٹیلی جنس ناکامی‘، عمر ایوب کا آرمی چیف سے فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!