پاکستان رینجرز (سندھ) اور سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام لیاری اِنٹر ڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ2023 کا انعقادحاجی ابو بکر ٹرنک والا باکسنگ ارینہ پیپلز فٹبال اسٹیڈیم لیاری میں کیا گیا

تشکور نیوز رپورٹنگ،

ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ)

مورخہ 15 دسمبر  2023

پریس ریلیز

                 پاکستان رینجرز (سندھ) اور سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام لیاری اِنٹر ڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ2023 کا انعقادحاجی ابو بکر ٹرنک والا باکسنگ ارینہ پیپلز فٹبال اسٹیڈیم لیاری میں کیا گیا۔یہ چیمپئن شپ 12 سے 14 دسمبر 2023 تک جاری رہی جس میں سندھ بھر کے 7 ڈویژن کے105 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں 21خواتین اور84مرد باکسرز  شامل تھے۔ ٹورنامنٹ کے دوران مجموعی طور پر 15 مختلف کیٹیگریز کے 90 میچز کھیلے گئے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی علاقہ  سیکٹر کمانڈر  تھے۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سول، سماجی شخصیات، سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے عہدیدران، علاقہ معززین اور رینجرزکے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

                باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلوں میں لیاری  کی ٹیم نے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن، کراچی نے دوسری جبکہ حیدرآباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمانِ خصوصی نے پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اورٹرافیاں تقسیم کیں۔ باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد بنیادی مقصد نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں اور کھیلوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو منشیات اوردیگر معاشرتی برائیوں سے روکنا اور ذہن سازی کرنا ہے۔ شرکاء نے کھیلوں کے انعقاد کی سرپرستی اور تعاون پر پاکستان رینجرز (سندھ) کے کردار کو سراہا۔ ترجمان سندھ رینجرز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!