پاک بحریہ کے پہلے ملجم کلاس جنگی جہاز پی این ایس بابر کا سعودی عرب کی بندرگاہ کا دورہ

تشکر نیوز: پاک بحریہ کے پہلے ملجم کلاس جنگی جہاز پی این ایس بابر کا سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کا دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رائل سعودی نیول فورسز کے اعلی حکام اور پاکستانی سفارتی حکام نے جدہ آمد پر پاک بحریہ کے جہاز کا پر تپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم کو آخری بار کہتا ہوں صوبے کے بقایا جات ادا کریں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈنگ آفیسر پی این ایس بابر کی ڈپٹی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کے مابین بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

pak naval

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے اختتام پر پی این ایس بابر نے رائل سعودی نیول فورسز کے جہاز ایچ ایم ایس الریاض کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور مضبوط دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

One thought on “پاک بحریہ کے پہلے ملجم کلاس جنگی جہاز پی این ایس بابر کا سعودی عرب کی بندرگاہ کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!