کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم سرغنہ افغانستان میں ہلاک

تشکر نیوز: کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم سرغنہ افغانستان کے علاقے کنڑ میں ہلاک ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی شوریٰ ملاکنڈ کا رکن عبدالمنان عرف حکیم اللہ افغانستان کے ضلع اسد آباد میں ہلاک ہوا، عبدالمنان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگرد عبدالمنان باجوڑ میں ٹارگٹ کلنگ، بارودی سرنگ کے دھماکوں میں ملوث تھا، اس کے علاوہ ہلاک دہشتگرد چیک پوسٹوں پر فائرنگ اور بھتہ خوری سمیت دیگر سرگرمیوں میں بھی ملوث تھا۔

پاک بحریہ کے پہلے ملجم کلاس جنگی جہاز پی این ایس بابر کا سعودی عرب کی بندرگاہ کا دورہ

ذرائع کے مطابق دہشتگرد عبدالمنان ٹی ٹی پی لیڈر عظمت اللہ محسود کا دست راست تھا، عبدالمنان باجوڑ میں دہشتگرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں کلیدی کردار ادا کرتا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد عبدالمنان نے 2007 میں ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی تھی، عبدالمنان نے سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعددکارروائیوں میں حصہ لیا، دہشتگرد عبدالمنان کے بھائی طارق عرف اسد کا تعلق بھی کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے والی تنظیموں میں ٹی ٹی پی سرفہرست ہے، افغان دہشتگردوں کی آماجگاہیں افغانستان کے علاقےکنڑ، نورستان، پکتیکا، خوست و دیگر علاقوں میں ہیں۔

66 / 100

One thought on “کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم سرغنہ افغانستان میں ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!