عید الاضحیٰ: غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کا پشاور میں داخلہ مکمل بند کرنے کا فیصلہ

تشکر نیوز:  عید الاضحیٰ اور ماہ محرم میں غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کا پشاور میں داخلہ مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پشاورپولیس چیف قاسم علی خان نےجیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عیدالاضحیٰ اور محرم (عاشورہ) کے موقع پر غیر قانونی افغانوں کا شہر میں داخلہ مکمل بند ہوگا، یہ فیصلہ سکیورٹی خد شات، راہزنی و دیگر جرائم پر قابو پانے کے پیش نظر کیا گیا۔

عید قرباں میں 2روز باقی، مویشی منڈیوں میں جانوروں کی قیمتین آسمان کو چھُونے لگیں

قاسم علی خان کا کہنا تھا کہ حساس مقامات و عبادت گاہوں کا ازسرنو سکیورٹی آڈٹ کیا جائے گا اور اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات بھی  اٹھائیں جائیں گے۔

 

 

سٹی پولیس آفیسر  نے مزید کہا کہ  عید اور محرم کے موقع پر سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے جائیں گے، مذہبی تہواروں کے  پر امن انعقاد کو  یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

66 / 100

One thought on “عید الاضحیٰ: غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کا پشاور میں داخلہ مکمل بند کرنے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!