وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہیڈ کوارٹرزپاکستان کوسٹ گارڈز  آمد

تشکر نیوز: وفاقی وزیر داخلہ جناب محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹرزپاکستان کوسٹ گارڈز کا دورہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہیڈ کوارٹرزپاکستان کوسٹ گارڈز  آمد

ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر غلام عباس نے وفاقی وزیر داخلہ کا ھیڈ کوارٹرز کوسٹ گارڈز پہنچنے پر استقبال کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی۔ وفاقی وزیر داخہ کو پاکستان کوسٹ گارڈز کے پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی۔ جس میں کوسٹ گارڈز کی ذمہ داریاں نبھانے اور ہر قسم کی اسمگلنگ خصوصا ً انسداد منشیات کی روک تھام کے لیے کی گئی کوششوں کا ذکر کیا گیا۔

                وفاقی وزیر داخلہ جناب محسن نقوی کو پاکستان کوسٹ گارڈزکی پیشہ ورانہ  تربیتی اموراور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کئے گئے اقدامات اور پکڑی گی منشیات،شراب اور دیگر جنرل آئٹمز کی تفصیلات بھی بتائی گئیں جس میں منشیات کو نزر آتش کرنے کا عمل شامل ہے ۔

 

 

وفاقی وزیر داخلہ نے ادارے کی پیشہ ورانہ کارکردگی، جوانوں کے بلند عزم، حوصلہ اور کوششوں خصوصا ً انسداد منشیات کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز زمین اور سمندر میں بیک وقت اپنے فرائض انجام دینے والی واحد فورس ہے جس کا نہ صرف زمانہ امن بلکہ کسی بھی مشکل  اور جنگی صورت حال میں ایک اہم کردار ہے۔اس لیے حکومت کی جانب سے پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن مدد اور درکار وسائل کی فراہمی کی  یقین دہانی  کراتے ہوئے  پاکستان کوسٹ گارڈز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔

50 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!