تھانہ سرجانی کی بڑی کارروائی منشیات فروش گرفتار، 510 گرام چرس

تشکر نیوز: ویسٹ، تھانہ سرجانی پولیس نے نوجوان اسٹوڈنٹس کو نشے کا عادی بنانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ضلع ویسٹ  ملزمان کراچی کے پوش علاقوں میں اسکول اور کالجوں میں منشیات سپلائی/فروخت کرتے تھے۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی

پولیس نے خفیہ اطلاع پر سرجانی سیف المری گوٹھ میں کاروائی کرکے منشیات لیکر جانے والے تین ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے 510 گرام چرس، 161 گرام کندانیہ/کرسٹل، 110 گرام گولیاں نفسیاتی مادہ (Psychotic Substance) برآمد کی گئی۔

تھانہ سرجانی کی بڑی کارروائی منشیات فروش گرفتار، 510 گرام چرس

گرفتار ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں محمد عمار ولد محمد یونس، زبیر احمد ولد دین محمد اور ضیاء الرحمٰن ولد عبدالرحمٰن شامل ہیں۔

54 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!