تشکر نیوز: تنظیم کا مقصد معاشرتی اور کاروباری سطح پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر لانا ہے، گیٹی خرمتش کراچی کی بریانی کا جواب نہیں۔ اور صرف بریانی سے بات نہیں بنتی۔ بریانی میں آلو بھی ضروری ہے۔۔
کراچی کونسل آف فورین ریلیشن کی جانب سے کراچی میں قونصل جنرلز کے اعزاز عید ملن عشائیہ دیا گیا۔۔۔ ۔ عمان کے قونصل جنرل سامی عبداللہ الخنجری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کونسل آف فورین ریلیشن کی جانب سے عید ملن پارٹی میں شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد انڈونیشیا، ملیشیاء اور ایران کے قونصل جنرل کے علاوہ صنعتی اور کاروباری شخصیات بھی شریک ہوئیں
اس موقع پر مختلف قونصل جنرل نے تقریب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات پاکستانی معاشرے کے عمومی رجحانات جاننے کے علاوہ دو طرفہ کاروباری تعلقات مضبوط بنانے کا موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی کونسل آف فورین ریلیشن کے سیکریٹری گیٹی خرم کا کہنا تھا کہ تنظیم کا مقصد معاشرتی اور کاروباری سطح پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر لانا ہے۔ عمان کے قونصل جنرل سامی عبداللہ الخنجری۔۔ پاکستانی ثقافت اور کھانوں کے دیوانے نکلے۔ کہتے ہیں کراچی کی بریانی کا جواب نہیں۔ اور صرف بریانی سے بات نہیں بنتی۔ بریانی میں آلو بھی ضروری ہے۔۔